بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آٹھ ریاستوں کی 10 اسمبلی سیٹوں پر ہوئے
ضمنی انتخابات میں سے اب تک چار سیٹوں پر جیت حاصل کر لی ہے۔کانگریس کو دو سیٹیں ملی ہیں جبکہ دہلی میں عام آدمی پارٹی کو زبردست جھٹکا لگا ہے۔اتر پردیش
اسمبلی انتخابات میں شاندار فتح حاصل کرنے والی بی جے پی نے ان
ضمنی انتخابات میں بھی اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ہماچل پردیش کی
بھورانج، مدھیہ پردیش کی باندھوگڑھ، آسام کی دھیماجی اور دہلی کی راجوری
گارڈن سیٹ پر کامیابی حاصل کی ہے ۔